تل ابیب(رم نیوز)ایران کی جانب سے میزائل حملے کے ممکنہ خطرے کے باعث اسرائیلی نیوز چینل 14 پر لائیو نشریات کے دوران خوف و ہراس کی صورتحال پیدا ہو گئی۔ جیسے ہی میزائل حملے کا سائرن بجا، پروگرام کے میزبان، مہمان اور اسٹاف فوراً اسٹوڈیو چھوڑ کر باہر نکل گئے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ خطرے کے الارم کے بعد پروگرام فوری طور پر بند ہو گیا اور اسٹوڈیو خالی نظر آیا۔ اس واقعے پر سوشل میڈیا پر طنز و مزاح اور تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔دوسری جانب ایرانی سرکاری چینل کی اینکر سحر امامی نے حالیہ اسرائیلی حملے کے دوران بھی نشریات جاری رکھ کر جرات کا مظاہرہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق حملے کے بعد وہ کچھ ہی دیر میں دوبارہ سٹوڈیو واپس آئیں اور پروگرام مکمل کیا۔