کوالالمپور (رم نیوز)انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (FIH) کے زیر اہتمام نیشنز ہاکی کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرانس کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔
ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں کھیلے گئے سنسنی خیز مقابلے کا مقررہ وقت 3-3 گول سے برابر رہا، جس کے بعد میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔ پاکستان نے پنالٹی شوٹ آؤٹ میں فرانس کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے کر فائنل میں قدم رکھا۔