کوالالمپور(رم نیوز)ایف آئی ایچ نیشنز کپ 2025 کا فائنل آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا۔ دونوں ٹیموں نے سیمی فائنل میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔پاکستان نے پہلے سیمی فائنل میں فرانس کو شکست دی جبکہ نیوزی لینڈ نے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی کوریا کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔ فاتح ٹیم کو عالمی سطح پر مزید اہم ٹورنامنٹس میں شرکت کا موقع بھی ملے گا۔پاکستانی شائقین اپنی ٹیم سے ٹائٹل جیتنے کی امید رکھتے ہیں۔
ایف آئی ایچ نیشنز کپ 2025 کا فائنل آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا
