بانی پی ٹی آئی نے واضح کیا ہے کہ وہ کسی قسم کی ڈیل نہیں کریں گے اور نہ ہی اس کا کوئی امکان ہے: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (رم نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کے لیے قانونی راستہ اپنایا جائے گا اور ریلیف عدالتوں سے حاصل کیا جائے گا۔نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان نے واضح کیا ہے کہ وہ کسی قسم کی ڈیل نہیں کریں گے اور نہ ہی اس کا کوئی امکان ہے۔ تحریک انصاف یا عمران خان نے کبھی کسی ملک سے تعاون کی درخواست نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ عدالتیں مشکل حالات میں کام کر رہی ہیں اور جو بھی ریلیف ملے گا وہ آئین و قانون کے مطابق ہوگا۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ امریکی انتظامیہ سے کبھی کوئی امید نہیں رکھی گئی۔اسی دوران بیرسٹر گوہر کے وفد نے ایرانی سفارت خانے کا دورہ کیا اور ایران میں ہونے والی اموات پر تعزیت کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت، اپوزیشن اور عوام ایران کے ساتھ کھڑے ہیں اور اسرائیل کی جارحیت کی بھی سخت مذمت کی گئی ہے۔