واشنگٹن (رم نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں نظامِ حکومت کی تبدیلی کا مطالبہ کر دیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ ایرانی حکومت ملک کو درپیش بحرانوں سے نمٹنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، اس لیے نظام کی تبدیلی ناگزیر ہو چکی ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ "رجیم چینج" کی اصطلاح بعض حلقوں میں سیاسی طور پر نامناسب سمجھی جاتی ہے، لیکن جب حکومت قوم کو دوبارہ عظیم بنانے میں ناکام ہو جائے تو تبدیلی ناگزیر ہو جاتی ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی فوج کے حالیہ حملے درست اہداف پر مبنی تھے، جن میں ایران کی جوہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی فوج نے اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا اور یہ ایک "شاندار کامیابی" ہے۔