اسلام آباد(رم نیوز)قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کاکہنا تھا کہ ہم نے بجٹ میں حکومتی اخراجات کو قابو میں رکھا۔انہوں نے مزید کہاکہ ڈیجیٹائزیشن کو فروغ اور ٹیکس کولیکشن قوانین میں بہتری لارہے ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کے بوجھ کو کم کیا ہے، کاروباری ماحول میں بہتری لارہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ صنعتی پالیسی کا جلد اعلان کیاجائے گا۔