بانی پی ٹی آئی سیاسی قیادت کو آگے لائیں: فواد چودھری

لاہور (رم نیوز) تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سیاسی اور تجربہ کار لوگوں کو قیادت میں آگے لانا ہوگا کیونکہ موجودہ قیادت جماعت کو سنبھالنے میں ناکام ہو چکی ہے۔

لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ "پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت بیرون ملک مقیم ہے جبکہ ہم اور کارکن عدالتوں میں کیسز کا سامنا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نو مئی کے بعد جس طرح ہم نے ریاستی سختیاں برداشت کیں، موجودہ قیادت ویسی صورتحال میں ہوتی تو میدان چھوڑ کر بھاگ جاتی۔

انہوں نے عمران خان سے اپیل کی کہ پارٹی کو فعال رکھنے کے لیے سیاسی، مستحکم اور زمینی حقیقتوں سے جڑی قیادت کو سامنے لایا جائے۔