کراچی (رم نیوز)کراچی کے قائدآباد اور ملحقہ علاقوں میں رات دیر گئے زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، یہ زلزلہ رات 3 بج کر 14 منٹ پر آیا جس کی شدت 3 تھی، جبکہ مرکز ملیر اور گہرائی 8 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز بھی ملیر اور قائدآباد میں زلزلے کی شدت 3.3 اور گہرائی 50 کلومیٹر تھی۔
چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ یکم جون سے اب تک 56 زلزلے ریکارڈ ہو چکے ہیں جو لانڈھی فالٹ لائن کی متحرک سرگرمیوں کا نتیجہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے کے کب ختم ہونے کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔