اسلام آباد(رم نیوز) پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کاکہنا ہے کہ حالیہ بجٹ سے معیشت تباہ ہوجائے گی۔ ان کامزید کہنا تھا کہ حکومت بینکوں سے قرض لے کر ملک چلارہی ہے۔ یہ لوگ خود ایک دوسرے کے خلاف ہیں۔ یہ ملک کے ساتھ سنجیدہ نہیں ہیں۔ ان کامزید کہنا تھا کہ حالیہ بجٹ سے معیشت تباہ ہوجائے گی۔ آپ نے اپوزیشن کا ایک ممبر بھی ساتھ نہیں رکھا۔ بھارت نے49 ممالک میں سفارتکاری کے لیے چھ گروپس بنائے۔ آپ 100 ممالک کے لیے 12 گروپس تو بناتے۔ ان کاکہنا تھا کہ آپ کے پاس مینڈیٹ ہوتا تو تمام سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کرتے۔