کراچی(رم نیوز)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا۔ ابتدائی کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔مارکیٹ میں بہتری کے اس تسلسل کے باعث 100 انڈیکس 1 لاکھ 23 ہزار 234 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا، جو سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد اور سازگار معاشی ماحول کی عکاسی کرتا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا تھا، جب انڈیکس 515 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 22 ہزار 761 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ کی صورتحال کیا ہے؟
