چاند کی رویت کے لیے آج زونل اور مرکزی کمیٹیوں کا اجلاس ہوگا

اسلام آباد(رم نیوز)محرم الحرام 1447 ہجری کے چاند کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج بعد نماز عصر کوئٹہ میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کریں گے۔ زونل کمیٹیاں بھی اپنے صوبوں میں اجلاس کریں گی۔چیئرمین کمیٹی حتمی اعلان کریں گے۔

ادھر سپارکو کی پیش گوئی کے مطابق، 26 جون کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 28 گھنٹے 15 منٹ ہوگی اور ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور چاند کے غروب کے درمیان 75 منٹ کا وقفہ ہوگا جو چاند کی رویت کے لیے سازگار سمجھا جاتا ہے۔اگر موسم صاف رہا تو آج شام محرم الحرام کا چاند نظر آنے کے امکانات زیادہ ہیں اور یکم محرم الحرام 27 جون کو متوقع ہے۔