راولپنڈی (رم نیوز)انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج کے مقدمات میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی ہے اور تمام مقدمات کے چالان پولیس سے طلب کر لیے ہیں۔جج امجد علی شاہ کی عدالت میں بشریٰ بی بی کے خلاف 12 مقدمات کی سماعت ہوئی، جس میں ان کی عدالتی روبکار سے حاضری کی تصدیق کی گئی۔عدالت نے مقدمات کے چالان کے بعد سماعت 10 جولائی تک ملتوی کر دی ہے اور آئندہ سماعت پر فریقین کو دلائل پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اسی طرح راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ اور 9 مئی کے پرتشدد واقعات سے متعلق مقدمات کی سماعت بھی 3 جولائی تک ملتوی کر دی ہے۔ان مقدمات میں جی ایچ کیو گیٹ 4 پر حملہ، آرمی میوزیم پر حملہ، حساس عمارتوں کو آگ لگانا اور میٹرو اسٹیشن کو نذر آتش کرنا شامل ہیں۔