وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا

اسلام آباد(رم نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کیا ہے جس میں قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر کابینہ کو اعتماد میں لیا جائے گا اور نئے مالی سال کے فنانس بل پر غور کیا جائے گا۔وفاقی وزیر خزانہ اجلاس میں فنانس بل پر بریفنگ دیں گے جس کے بعد کابینہ سے اس کی منظوری متوقع ہے۔ اجلاس ملکی سلامتی اور مالیاتی امور سے متعلق اہم فیصلے کرے گا۔