اسلام آباد(رم نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاک افواج نے فتنہ الخوارج پر کاری ضرب لگائی ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ انہوں نے مزید کہاکہ پاک فوج قربانیاں دے رہی ہے۔بجٹ پر بہت محنت کی گئی ہے ، وزیر خزانہ اور پوری ٹیم کا مشکور ہوں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے مزیدکہاکہ صدر آصف زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کابھی مشکور ہوں۔
تمام اتحادی جماعتوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ان کاکہنا تھا کہ اللہ کاشکر ہے کہ اسرائیل اورایران کی جنگ بھی بند ہوگئی ہے۔ ایران نے پاکستان کی سیاسی ، عسکری قیادت اور عوام کاشکریہ اداکیا۔ ایران نے صدر آصف زرداری ، میرا اور فیلڈ مارشل کا نام لے کر شکریہ ادا کیا ہے۔