حج 2026 کی رجسٹریشن آج سے شروع

لاہور (رم نیوز)وزارت مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ حج 2026 کی رجسٹریشن کا عمل آج سے شروع ہو گیا ہے۔ تمام عازمین حج کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ رجسٹریشن جلد از جلد مکمل کریں۔عازمین اپنی رجسٹریشن وزارت کی ویب سائٹ یا نامزد بینکوں کے ذریعے کر سکتے ہیں۔ وزارت نے واضح کیا ہے کہ سرکاری اور نجی دونوں اسکیموں کے تحت حج پر جانے والے تمام افراد کے لیے رجسٹریشن لازمی ہے۔یہ اقدام سعودی حکام کی ہدایات کے تحت حج انتظامات کو بروقت اور شفاف بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔وزارت نے عازمین سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد از جلد اپنی رجسٹریشن مکمل کر لیں تاکہ کسی بھی قسم کی مشکلات سے بچا جا سکے