پاک فوج علاقائی امن و استحکام کی ضامن ہے:فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

راولپنڈی (رم نیوز)پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج خطے میں امن و استحکام کی مضبوط ضمانت ہے۔ انہوں نے 52 ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے افسران سے آرمی آڈیٹوریم میں ملاقات میں قومی سلامتی، داخلی و بیرونی چیلنجز اور سول و عسکری قیادت کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔

فیلڈ مارشل نے افسران کو قوم کی خدمت کو اولین ترجیح بنانے اور دیانت، پیشہ ورانہ مہارت و حب الوطنی کے اعلیٰ معیار پر پورا اترنے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ سول بیوروکریسی بھی ریاستی نظم و نسق میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق زیر تربیت افسران نے کشمیر، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے آپریشنل علاقوں میں کام کرتے ہوئے تینوں افواج کا تجربہ حاصل کیا۔ افسران نے فیلڈ مارشل کے وژن اور پاک فوج کے کردار کو سراہا۔