سوات (رم نیوز)دریائے سوات میں اچانک طغیانی کے باعث 18 افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ریسکیو ٹیمیں پانچ مختلف مقامات پر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ اب تک 3 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے جبکہ 2 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ باقی لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔ ڈوبنے والوں میں خواتین، بچے اور مرد شامل ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق متاثرہ افراد دریا کے کنارے ناشتے کے لیے موجود تھے کہ اچانک پانی کا ریلہ آیا اور وہ اس کی لپیٹ میں آ گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق طغیانی کے باعث پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی ہے، جس کے پیش نظر مقامی افراد کو دریا کے قریب جانے سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔