اسلام آباد(رم نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دریائے سوات کے خوازہ خیلہ کے مقام پر سیلابی ریلے میں سیاحوں کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ لاپتہ افراد کی تلاش کا عمل فوری طور پر مکمل کیا جائے اور اس حوالے سے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو تاکید کی کہ دریاؤں، ندی نالوں اور دیگر حساس مقامات کے قریب حفاظتی اقدامات کو مزید مؤثر اور مربوط بنایا جائے تاکہ آئندہ ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔
وزیراعظم نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔