پاکستان نیول اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور مہمان خصوصی شرکت

کراچی(رم نیوز)نیول اکیڈمی پی این ایس رہبر کراچی میں 123ویں مڈ شپ مین اور 31ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی، اس میں آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

تقریب کا آغاز روایتی جوش و خروش کے ساتھ ہوا، جہاں پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پریڈ کا معائنہ کیا اور کیڈٹس کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔پریڈ کے دوران نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔ فیلڈ مارشل نے خطاب میں کیڈٹس کو قوم کا مستقبل قرار دیتے ہوئے ان کی محنت، جذبے اور عزم کو خراج تحسین پیش کیا۔

تقریب میں پاک بحریہ کے سینئر افسران، مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور کیڈٹس کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی۔ اس یادگار موقع پر قومی یکجہتی اور مسلح افواج کے درمیان مضبوط روابط کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔