محرم میں سکیورٹی کے پیش نظر ملک بھر میں فوج تعینات

اسلام آباد (رم نیوز)وزارت داخلہ نے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملک بھر میں فوج کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے۔چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فوجی دستے تعینات کیے جائیں گے تاکہ محرم کے ایام میں امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فوج سول انتظامیہ کی معاونت کرے گی اور سکیورٹی کے فرائض سر انجام دے گی۔ یہ اقدام صوبوں اور گلگت بلتستان کی جانب سے فوج تعینات کرنے کی درخواست کے بعد کیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں محرم کے دوران مکمل حفاظتی انتظامات کیے جائیں گے تاکہ جلوسوں اور دیگر مذہبی اجتماعات کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔