دبئی (رم نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز کرکٹ کے قوانین میں متعدد اصلاحات کا اعلان کیا ہے۔ ان تبدیلیوں کا مقصد کھیل کو تیز، منصفانہ اور مؤثر بنانا ہے۔ ہر اوور کے بعد فیلڈنگ ٹیم کو 60 سیکنڈ میں نیا اوور شروع کرنا ہوگا، خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
اب تھوک لگنے پر گیند فوری تبدیل نہیں ہوگی، صرف امپائر کے فیصلے پر تبدیلی ہو گی، بصورت دیگر بیٹنگ ٹیم کو 5 رنز ملیں گے۔ کیچ آؤٹ کی صورت میں اگر گیند بیٹ کو چھوئے بغیر پیڈ کو لگے تو ایل بی ڈبلیو کا فیصلہ اصل امپائر کے مطابق ہوگا۔ 35ویں اوور کے بعد صرف ایک گیند استعمال کی جائے گی۔