اسلام آباد(رم نیوز)حکومت نے یکم جولائی 2025 سے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا، جس کا نوٹیفکیشن اوگرا نے جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اضافہ گھریلو صارفین کے سلیب ریٹس پر لاگو نہیں ہوگا، تاہم گھریلو صارفین کیلئے ماہانہ فکسڈ چارجز میں اضافہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب، حکومت نے بلک صارفین، پاور سیکٹر اور صنعتی شعبے کیلئے گیس کی قیمتیں بڑھا دی ہیں، جس سے پیداواری لاگت میں اضافہ اور ممکنہ مہنگائی کی نئی لہر کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
توانائی ماہرین کا کہنا ہے کہ گیس نرخوں میں اس جزوی تبدیلی کا مقصد توانائی کے شعبے میں ریونیو میں توازن اور سرکاری خسارہ کم کرنا ہے، تاہم اس کا اثر صنعتی پیداوار اور صارفین تک پہنچنے والے نرخوں پر پڑ سکتا ہے۔