وزیراعظم شہباز شریف کی چوہدری نثار سے ملاقات، سیاسی و ذاتی امور پر تبادلہ خیال

راولپنڈی (رم نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما چوہدری نثار علی خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ وزیراعظم نے ان کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات نہایت خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس دوران دونوں رہنماؤں نے ملکی و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں باہمی رفاقت، سیاسی سفر اور ماضی کے تجربات پر بھی بات چیت ہوئی۔

غیر رسمی گفتگو کے دوران وزیراعظم نے مسکراتے ہوئے کہاچوہدری صاحب، آپ تو ہمیں بھول ہی گئے!جس پر چوہدری نثار نے جواب دیا:"نہیں میاں صاحب، بس طبیعت کچھ عرصے سے ناساز رہتی ہے۔.

اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی احترام اور پرانی یادوں پر گفتگو نے ماحول کو خوشگوار بنا دیا۔ ملاقات کے دوران مستقبل میں رابطوں کو مزید فعال رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور چوہدری نثار کے درمیان وقتاً فوقتاً ٹیلی فونک رابطے بھی جاری رہے ہیں۔