اسلام آباد(رم نیوز)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں جاری شدید بارشوں کے باعث ممکنہ سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کے پیش نظر 5 جولائی تک ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ادارے نے خبردار کیا ہے کہ اسلام آباد، آزاد کشمیر، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، چترال، اپر دیر، سوات اور کمراٹ ویلی میں طوفانی بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ چاروں صوبوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے، جب کہ کراچی، حیدرآباد اور ٹھٹھہ میں اربن فلڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک، آندھی اور تیز بارش متوقع ہے۔ ادارے نے عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز اور محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری، سیلابی خطرات پر این ڈی ایم اے کا الرٹ
