پنجاب میں 25 جون سے 29 جون تک بارشوں کے دوران 21 افراد جاں بحق، 57 زخمی

لاہور(رم نیوز)پنجاب میں 25 جون سے 29 جون تک ہونے والی طوفانی بارشوں اور تیز ہواؤں کے دوران 21 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 57 افراد زخمی ہو گئے۔ طوفانی ہواؤں کی رفتار 70 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ گئی، جس سے لاہور اور دیگر علاقوں میں بڑی تباہی آئی۔

بند روڈ پر ایک بل بورڈ گرنے سے موٹر سائیکل سوار شوہر جاں بحق ہو گئے، جب کہ اس کی بیوی اور بیٹا زخمی ہو گئے۔داروغے والا: گھر کی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوئے۔کٹار بند روڈدیوار گرنے سے ایک شخص کی جان گئی۔شیخوپورہ میں گاؤں خان پور میں گھر کی دیوار گرنے سے 10 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔کوٹ عبد المالک میں دیوار گرنے سے ایک شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔گوجرانوالہ میں گاؤں نندی پور میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص کا انتقال ہو گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں آج سے 5 جولائی تک مزید شدید بارشوں کی توقع ہے، جس سے سیلاب اور اربن فلڈنگ کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔