کراچی(رم نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے دن مثبت رجحان برقرار رہا، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس میں 700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے کو ملا۔ اس اضافے کے ساتھ انڈیکس 1 لاکھ 25 ہزار 270 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 2 ہزار 332 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 24 ہزار 379 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ کی صورتحال کیا ہے؟
