کراچی(رم نیوز)شہر قائد میں آئندہ تین روز کے دوران موسم زیادہ تر ابرآلود اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ پیش گوئی کے مطابق، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہونے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رات اور صبح کے اوقات میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کے امکانات موجود ہیں، جس سے موسم نسبتاً خوشگوار رہ سکتا ہے۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں، خاص طور پر مرطوب موسم کے باعث پیدا ہونے والی تکالیف سے بچنے کے لیے۔دوسری جانب، سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جبکہ تھرپارکر میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔