کراچی (رم نیوز)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مالی سال 2025-26 کے لیے سندھ فنانس بل کی منظوری دے دی ہے، جو یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہو گیا ہے۔منظور شدہ بل میں اہم تبدیلیوں میں سے ایک یہ ہے کہ موٹر سائیکلوں پر لازمی انشورنس کی شرط ختم کر دی گئی ہے، جو لاکھوں شہریوں کے لیے آسانی اور ریلیف کا باعث ہوگی۔
گورنر نے کہا ہے کہ اس بل میں تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر، انفارمیشن ٹیکنالوجی، صنعت اور پیشہ ورانہ ٹیکسیشن جیسے شعبوں میں عوام کو خاطر خواہ سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ بل پر شفاف اور مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ اس کے فوائد عام لوگوں تک پہنچ سکیں۔