سوات (رم نیوز)دریائے سوات پر غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے کارروائیوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے اور آج ایک بار پھر آپریشن متوقع ہے۔ضلعی انتظامیہ نے صوبائی حکومت کو اپنی رپورٹ ارسال کی ہے جس کے مطابق اب تک 65 غیر قانونی تعمیرات بشمول دکانیں، ہوٹل اور پارک مسمار کیے جا چکے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 15.7 کنال زمین کو واگزار کروا کر تقریباً 2 کلومیٹر رقبہ کلیئر کیا گیا ہے جبکہ تجاوزات قائم کرنے والے 25 افراد کے خلاف قانونی کارروائی بھی ہوئی۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دریائے سوات کی حفاظت اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔