پی ٹی آئی کا مشاورتی اجلاس طلب، مخصوص نشستوں کے فیصلوں پر غور

اسلام آباد (رم نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے مخصوص نشستوں کے حوالے سے مشاورتی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس اسلام آباد میں ہوگا، جس میں قومی و صوبائی اسمبلی کے اسلام آباد میں موجود ارکان کو شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔اجلاس میں مخصوص نشستوں کے فیصلوں کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور آئندہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔