نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کی منظوری دے دی

اسلام آباد(رم نیوز)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر میں بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کی حکومتی درخواست منظور کر لی ہے۔نیپرا نے فیصلہ وفاقی حکومت کو نوٹیفکیشن کے لیے بھیج دیا ہے، جس کے بعد یکم جولائی 2025 سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اوسطاً ایک روپے 14 پیسے اور زیادہ سے زیادہ ایک روپے 16 پیسے فی یونٹ کمی کا اطلاق ہو گا۔

یہ کمی پاور ڈویژن کی جانب سے یکساں بجلی ٹیرف کے نفاذ کی درخواست پر کی گئی سماعت کے بعد کی گئی ہے۔اس فیصلے سے صارفین کو مہنگائی کا کچھ ریلیف ملے گا اور بجلی کی قیمتوں میں استحکام آئے گا۔