کراچی(رم نیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق 8 سے 11 جولائی کے دوران کراچی میں بارش کی توقع کی جارہی ہے محکمہ موسمیات کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آج شہر کا موسم مرطوب اور جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔
ترجمان کے مطابق مون سون کی ہوائیں جنوب مشرقی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں، جس کے نتیجے میں کراچی میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔
ترجمان کے مطابق تھرپارکر، مٹھی اور قریبی علاقوں میں 5 جولائی تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ شہریوں کو موسمی صورتحال سے آگاہ رہنے اور حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔