لوئردیر(رم نیوز)جنوبی وزیرستان کے لوئر اور اپر اضلاع میں سکیورٹی خدشات کے باعث صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ شمالی وزیرستان میں بھی کل صبح 5 بجے سے شام 7 بجے تک کرفیو جاری رہے گا اور ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔عوام کو سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب 50 میٹر کا فاصلہ رکھنے اور گاڑی روکنے کی ہدایت کی گئی ہے۔