اسلام آباد (رم نیوز)وزیراعظم شہباز شریف اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے 17ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے آذربائیجان روانہ ہوگئے۔ترجمان کے مطابق وزیراعظم اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے اور علاقائی و عالمی امور پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔وزیراعظم رکن ممالک کے رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں علاقائی تجارت، توانائی تعاون اور باہمی رابطوں کے فروغ پر بات چیت ہوگی