حماس کا جنگ بندی پر مثبت جواب، مذاکرات کیلئے آمادہ

خان یونس (رم نیوز)حماس نے غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے سے متعلق قطر و مصر کو مثبت جواب دے دیا ہے اور فوری مذاکرات پر آمادگی ظاہر کی ہے۔معاہدے کے تحت یرغمالیوں کی رہائی، لاشوں کی واپسی اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی شامل ہے۔ امداد کی تقسیم پر بھی بات چیت ہوگی۔امریکہ اگلے ہفتے جنگ بندی کے اعلان کا خواہاں ہے۔