پنجاب سمیت مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، موسم خوشگوار، حادثات میں 17 افراد جاں بحق

لاہور (رم نیوز)مون سون بارشوں کا سلسلہ پنجاب سمیت ملک کے مختلف حصوں میں جاری ہے۔ لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد اور دیگر شہروں میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، تاہم نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے مشکلات کا سامنا ہے۔

پنجاب کے شہروں گوجرانوالہ، گوجر خان اور ملتان میں بھی بادل خوب برسے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔بارشوں کے باعث پنجاب میں مختلف حادثات میں 7 جبکہ بلوچستان میں 10 افراد جاں بحق ہوئے۔ دریائے سندھ، چناب، جہلم اور کابل میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے، بعض مقامات پر نچلے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔

این ڈی ایم اے نے 10 جولائی تک شدید بارشوں، سیلابی صورتحال اور ممکنہ لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری کیا ہے۔