ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فدان اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد (رم نیوز) ترک وزیر خارجہ حکان فدان سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے، ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ سید علی اسد گیلانی نے استقبال کیا۔۔ ترک وزیر خارجہ دورے کے دوران پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جن میں دو طرفہ تعلقات اور دفاعی تعاون پر بات چیت کی جائے گی۔دورے کے دوران ترک وزیر خارجہ وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقاتیں کریں گے۔واضح رہے کہ ترک وزیر دفاع یاشر گوولر بھی گزشتہ رات اسلام آباد پہنچ چکے ہیں، جن کی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔ دونوں دورے پاکستان اور ترکیہ کے قریبی تعلقات کی عکاسی کرتے ہیں۔