اسلام آباد (رم نیوز)حج 2026 کے لیے لازمی رجسٹریشن کا آج آخری دن ہے۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق اب تک دو لاکھ سے زائد عازمین نے رجسٹریشن کروا لی ہے۔وزارت کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن بغیر فیس کے آن لائن کی جا رہی ہے اور صرف رجسٹرڈ افراد ہی حج کے لیے اہل ہوں گے۔ رجسٹریشن کے بعد عازمین سرکاری یا نجی حج اسکیم کو منتخب کریں گے۔حج کی پالیسی کے تحت اخراجات اور دیگر شرائط بعد میں جاری کی جائیں گی۔ یہ رجسٹریشن سعودی عرب کی ہدایت پر کی جا رہی ہے جس کی بنیاد پر سعودی حکومت کو حج کوٹہ دیا جائے گا۔
حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کا آج آخری دن
