لاہور(رم نیوز) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ بانی تحریک انصاف کے بیٹوں کی تحریک میں شرکت سے ورکرز کو زبردست حوصلہ ملے گا۔ ان کی ایئرپورٹ آمد پر بڑا استقبال کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے مزید کہا کہ سلیمان اور قاسم خان کو گرفتار کرنا حکومت کے لیے آسان نہیں ہوگا۔ انہوں نے سیاسی حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام حکومت کے بجائے بانی تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں۔سابق وزیر نے کہا کہ جب تک حکومت، تحریک انصاف اور اسٹیبلشمنٹ ایک دوسرے کو سیاسی جگہ نہیں دیتے، ملک میں عدم استحکام برقرار رہے گا۔
فواد چودھری نے فیلڈ مارشل کی امریکی صدر سے ملاقات کو پاکستان کی کامیابی قرار دیا اور بھارت کو شکست سے ملکی پوزیشن مضبوط ہونے کا عندیہ