اسلام آباد (رم نیوز)حکومت نے یوم آزادی 2025 کو ’معرکہ حق‘ کے عنوان سے منانے کا باقاعدہ فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر کیا گیا۔
اجلاس میں آئی ایس پی آر، اطلاعات، داخلہ، قومی ورثہ اور ثقافت کے شعبوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ ’معرکہ حق‘ تھیم کے تحت قوم کے جذبے، عزم اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا تاکہ قومی یکجہتی اور حوصلہ افزائی میں اضافہ ہو۔