شبلی فراز کو سینے میں تکلیف، پی آئی سی پشاور منتقل

پشاور (رم نیوز)سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز کو سینے میں تکلیف کے باعث رات گئے پشاور کے پی آئی سی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ڈاکٹروں نے انہیں 24 گھنٹے نگرانی میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ آج ان کے علاج کے بارے میں مشاورت ہوگی۔