لاہور(رم نیوز)لاہور کے کئی علاقوں میں بارش ہورہی ہے۔ بارش کی وجہ سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔شہر کو کالے بادلوں نے گھیرا ہوا ہے اور بارش ہورہی ہے۔ گڑھی شاہو، لکشمی چوک، شملہ پہاڑی ، راوی روڈ، مصری شاہ، شیرانوالہ گیٹ،گجرپورہ ،باغبانپورہ ، جوہر ٹائون میں شدید بارش ہورہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل بارش کی پیش گوئی ہے۔