واشنگٹن(رم نیوز)امریکی محکمہ خارجہ نے پاک بھارت جنگ بندی میں امریکی کردار سے انکار پر بھارت کے مؤقف کو غلط اور گمراہ کن قرار دے دیا ہے۔محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں امریکہ نے اہم کردار ادا کیا، اور اس عمل میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس بھی شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ بعض افراد کی رائے حقیقت کے برعکس ہوتی ہے، لیکن سچ خود کو منوا لیتا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی اس حوالے سے کھل کر بات کر چکے ہیں، اور ان کا کردار کسی سے پوشیدہ نہیں۔واضح رہے کہ بھارت مسلسل پاک بھارت جنگ بندی میں کسی بھی امریکی مداخلت کو مسترد کرتا آیا ہے۔