ٹیکساس (رم نیوز)امریکی ریاست ٹیکساس میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث 111 افراد جاں بحق اور 161 لاپتہ ہو گئے۔کیر کاؤنٹی سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 94 افراد ہلاک ہوئے۔ ہلاک شدگان میں سمر کیمپ کی 27 لڑکیاں اور عملہ بھی شامل ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے وفاقی ایمرجنسی کا اعلان کر دیا۔ وہ جمعہ کو متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔ریسکیو ادارے لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں، جبکہ قومی موسمیاتی سروس کی کارکردگی اور عملے کی کمی پر تحقیقات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔