ضم اضلاع میں امن و امان سے متعلق اہم اجلاس، متفقہ لائحہ عمل تیار کرنے کا فیصلہ

پشاور (رم نیوز)خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت ضم شدہ اضلاع کی امن و امان کی صورتحال پر اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا، جس میں دہشت گردی کے خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضم اضلاع میں قیامِ امن کے لیے متفقہ لائحہ عمل تشکیل دیا جائے گا، جبکہ تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کے لیے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا بھی اعلان کیا گیا۔وزیراعلیٰ نے ضم شدہ اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ تمام جماعتیں یکجا ہو کر امن کے لیے مشترکہ مؤقف اپنائیں۔ دہشت گردی کے خلاف اجتماعی فیصلے ہی دیرپا امن کی ضمانت بن سکتے ہیں۔

اجلاس میں حالیہ دہشت گرد کارروائیوں اور ان کے سماجی و معاشی اثرات پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی