پشاور(رم نیوز)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سے وابستہ بلور خاندان کی اہم شخصیت سمر بلور نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی۔سمر بلور، شہید رہنما ہارون بلور کی بیوہ اور بشیر بلور کی بہو ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق سمر بلور کو مخصوص نشست پر رکن صوبائی اسمبلی بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔بلور خاندان کی ن لیگ میں شمولیت کو خیبرپختونخوا کی سیاست میں اے این پی کے لیے اہم نقصان تصور کیا جا رہا ہے۔