نئی دہلی (رم نیوز)بھارتی فضائیہ کا ایک اور لڑاکا طیارہ راجستھان کے ضلع رتن گڑھ میں فضائی مشق کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا جب وہ زمین سے ٹکرا کر مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں پائلٹ کے محفوظ ہونے یا جانی نقصان سے متعلق تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکا۔