اسلام آباد(رم نیوز)قومی اسمبلی کے قائد حزب اختلاف عمر ایوب کے انتخاب کے کیس میں الیکشن کمیشن نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔درخواست گزار بابر نواز کے وکیل نے دعویٰ کیا کہ جعلی ووٹ ڈالے گئے اور رزلٹ کی کنسالیڈیشن نہیں کی گئی۔ تاہم، عمر ایوب کے وکیل نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نے جیت پر ایوب کو مبارکباد دی تھی اور درخواست گزار دھاندلی ثابت نہیں کر سکا۔ سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیاگیا۔