بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 12 اگست تک توسیع

راولپنڈی (رم نیوز)انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 24 اور 26 نومبر کے احتجاجی مظاہروں سے متعلق درج 31 مقدمات میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 12 اگست 2025 تک توسیع کر دی۔کیس کی سماعت جج امجد علی شاہ نے کی، جہاں بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل محمد فیصل ملک نے دلائل دیتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ ان کی موکلہ کو عدالتی احکامات کے باوجود تفتیش میں شامل نہیں کیا گیا۔

پراسیکیوشن کی نمائندگی ظہیر شاہ نے کی۔ عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد عبوری ضمانت میں توسیع کا حکم دے دیا۔