ڈیرہ اسماعیل خان: ٹرک کی ٹکر سے خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان(رم نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے چشمہ روڈ پر تھانہ کڑی خیسور کی حدود میں ٹرک کی ٹکر سے کار میں سوار پانچ افراد جان بحق ہو گئے۔ ہلاک شدگان میں ایک خاتون اور چار مرد شامل ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ سپر نمبر 5 جھولے ہوٹل کے قریب پیش آیا، ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ جاں بحق افراد کا تعلق مقامی علاقے سے بتایا گیا ہے۔پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔